لنڈیکوتل میں ذہنی مریض کی مبینہ فائرنگ سے اسکی بھابھی جاں بحق

منگل 17 اکتوبر 2017 19:26

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) خیبر ایجنسی کے تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ درگئی میں ذہنی مریض اور نشہ کرنے والالیاقت خان کی مبینہ فائرنگ سے اس کی بھابھی جاں بحق ہوگئی جبکہ فائرنگ سے ایک سال کی بچی شدید زخمی ہوگئی زخمی بچی کو علاج کے لئے لنڈیکوتل ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کو ڈاکٹروں نے تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا واقعہ کے بعد پولیٹکل انتظامیہ کے خاصہ دار فور س کے جوانوں نے واقعہ میں ملوث ملزم لیاقت خان کو گرفتار کر کے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :