جمرودمیں گاڑی سی22کلوچرس برآمد

منگل 17 اکتوبر 2017 19:24

جمرودمیں گاڑی سی22کلوچرس برآمد
لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودکے علاقے لالا کنڈائو پر تلاشی کے دوران گاڑی سے بائیس کلو چرس برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق جمرودکے علاقہ لالا کنڈائو پر واقع چیک پوست پرخاصہ دارفورس نے دوران تلاشی میں گاڑی نمبرC-4228 جو بازار ذخہ خیل سے جمرودآرہی تھی سے 22 کلو چرس برآمدکرلی ۔ خاصہ دارفورس نے ملزم ضیاء اللہ ولد گل زمان کو حراست میں لے کر جمرودحوالات میں بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :