پشاورپولیس کے قماربازی کے ٹھکانے پرچھاپے ،دائوپرلگی ہوئی رقم سمیت متعددملزمان گرفتار

منگل 17 اکتوبر 2017 19:24

پشاورپولیس کے قماربازی کے ٹھکانے پرچھاپے ،دائوپرلگی ہوئی رقم سمیت ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)پشاورپولیس نے پشاورکے مختلف علاقوں میںقماربازی کے ٹھکانے پرچھاپے مارکردائوپرلگی ہوئی رقم سمیت متعدد ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اوپشاورمحمد طاہر خان نے عام الناس کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ تھانہ آغامیر جانی شاہ کی حدود مرشید آباد میں قماربازی کی محفل سجی ہوئی ہیںجس پر ایس ایس پی آپریشن پشاور سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق ، ڈی ایس پی سبر ب فضل واحد خان ،ایس ایچ اوآغا میر جانی شاہ دیگرنفری کے ہمراہ چھاپہ مارکردائوپرلگی ہوئی 24300روپے برآمدجبکہ 12ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔

دوسرے کاروائی میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود قماربازی کے محفل پرچھاپہ مارکردائوپرلگی ہوئی 19400روپے برآمدجبکہ 19ملزمان کوگرفتاکرلیا۔