معاشرے کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کاحامل ہے،گورنرخیبرپختونخوا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:24

معاشرے کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کاحامل ہے،گورنرخیبرپختونخوا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) گورنرخیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کاحامل ہے، تعلیمی نظام کو جدید دور سے ہم آہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گورنرنے روٹس میلینیم سکول کے طلباء کے ایک وفد گورنرسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاجس میں سکول کی پرنسپل تہمینہ خالداوردیگراساتذہ بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔

گورنر نے طلباء کوتاکید کی کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ تعلیم کے حصول پرمرکوز رکھ کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کے بغیر ملکی ترقی کاحصول ناممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :