جائز حقوق کے حصول کیلئے پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے،ایسوسی ایشن کامشترکہ بیان

منگل 17 اکتوبر 2017 19:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) صوبائی پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ملک محمد لیاقت اعوان، سینئر نائب صدر محمد سلیم ، نائب صدر اول صادق خان، نائب صدر دوئم عمر پرویز وردگ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رحیم اللہ، جوائنٹ سیکرٹری عبدالمنان، فنانس سیکرٹری محمد جلیل، پریس سیکرٹری آصف خان، رابطہ سیکرٹری ساہد غوری نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہیلتھ پروفیشنل الائونس کے سمجھوتے پرصوبائی حکومت ہمیں مزید دھوکے میں نہیں رکھ سکتی، اگر 10 دنوں کے اندر اندر صوبائی حکومت نے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کا اجراء نہ کیا اپنے حق کے حصول کیلئے ایک ایسی تحریک کا آغاز کریں گے جو ہیلتھ پروفیشنل الائونس کے اجراء یا صوبائی حکومت کے خاتمے پر ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کے صوبائی دفتر میں کلاس فورس ملازمین کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے کلاس فور ملازمین نے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کے حصول کیلئے ریلی نکالی تو ہسپتال انتظامیہ نے ان کے کمرے کوغیر قانونی طور پر مسمار کرکے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ہم نے عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جائز حقوق کے حصول کیلئے پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ فی الفور ہیلتھ پروفیشنل الائونس کا اعلامیہ جاری کریں تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :