صوابی، طالبات کااساتذہ کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پراحتجاجی مظاہرہ

منگل 17 اکتوبر 2017 19:22

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)گورنمنٹ کالج صوابی ،شیوہ اور زیدہ کے طلباء نے کالجز اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں کلاسز سے بائیکاٹ کااعلان احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران گوہاٹی پل کے مقام پر مردان صوابی روڈ کو بند رکھا اور بعدازاں امن چوک صوابی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کالجز کے اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں کلاسز سے بائیکاٹ کی وجہ سے ان کا تعلیمی مستقبل تاریک ہورہاہے لہٰذا حکومت ان کے مطالبات تسلیم کرکے اساتذہ جاری ہڑتال ختم کرکے تاکہ طلباء کا تعلیمی سال تباہ نہ سے بچ جائیں۔