ہنگو،پولیس کی کاروائی، منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد،ملزم گرفتار

منگل 17 اکتوبر 2017 19:22

ہنگو،پولیس کی کاروائی، منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد،ملزم ..
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ہنگوپولیس نے منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاںسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،مسافرکوچ سے 4کلوگرام چرس اور 3نان کسٹم پیڈ گاڑیاںبرآمدکرسمگلرکوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرٹل پولیس نے ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں تورغرچیک پوسٹ پربدوران سپیشل ناکہ بندی کے دوران کرم ایجنسی سے کوہاٹ جانے والے مسافرکوچ سے 4کلوگرام چرس برآمدکرکے سمگلر حکیم کوگرفتارکرلیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کے دفترسے جاری پریس ریلیزکے مطابق تھانہ دوآبہ پولیس نے کرم ایجنسی سے پشاوراوریگرشہروں کوسمگل کی جانے والی نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران تین کرولاموٹرکارکوپکڑکرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :