ٹانک،پرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ سے دوسگے بھائیوں سمیت تین افرادجاں بحق، ایک زخمی

منگل 17 اکتوبر 2017 19:22

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) تھانہ ملازئی کی حدود میں پرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افرادجاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملازئی پولیس کے مطابق گزشتہ شب فیروز ولددورانئے خان ،قیوم ولد دورانئے خان اور خان رسول خان ولد نورااللہ شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے ملزمان نعیم ،پرویزاورنصیب خان ساکنان کڑی احمدشاہ نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دوبھائیوں سمیت ایک شخص جاں بحق جبکہ متعددگولیاںلگنے سے عبد الوکیل ولد منان شدید زخمی ہو گیا ۔

واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ و جہ عداوت سابقہ دشمنی کاشاحسانہ بتایاجاتا ہے ۔ پولیس نے مقتولین کے ورثاء سردعلی خان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف رپورٹ درج تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :