سی آئی اے سٹاف کا قصبہ ملوٹ میں سرچ آپریشن،ناجائز اسلحہ برآمد

منگل 17 اکتوبر 2017 19:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سی آئی اے سٹاف نے قصبہ ملوٹ تھانہ کلر کہا رکے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر بدر منیر نے ملزم صاحب خان ولد ہاشم خان کے قبضہ سیرائفل اور دو گولیاں، نواب عرف نوابو ولد ریشم خان کے قبضہ سے رائفل ، احمد خان ولد محمد خان کے قبضہ سے پستول اور چار گولیاں، عارف ولد احمد خان کے قبضہ سے رائفل اور دو گولیاں برآمد کر کے ان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد کلر کہار پولیس نے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

متعلقہ عنوان :