ویگن میں دو سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور گاڑی سمیت گرفتار

منگل 17 اکتوبر 2017 19:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پٹرولنگ پولیس پڑھال نے ویگن میں غیر قانونی دو عدد سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

فضل حسین پٹرولنگ پولیس نے استغاثہ دیا کہ بسلسلہ ناکہ بندی موجو د تھا کہ ویگن نمبر 621 جس کے ڈرائیور نے ویگن کے اندر دو عدد گیس سلنڈر نصب کر رکھے تھے۔ گاڑی کو ڈرائیور عامر ولد بشیر ساکن ہربل گجر خان چلا رہا تھا اور اس نے اپنی اور دیگر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا تھا۔ ڈھڈیال پولیس کے اے ایس آئی امین اختر نے مقدمہ درج کر گاڑی بھی قبضہ میں لے لی اور ڈرائیور کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

متعلقہ عنوان :