وزیرآباد کا نوسرباز مقامی دکاندار کو چار لاکھ روپے کا ٹیکا لگا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)وزیرآباد کا نوسرباز مقامی دکاندار کو چار لاکھ روپے کا ٹیکا لگا گیا جس پر سٹی پولیس چکوال نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

قاسم شہزاد ولد نصراللہ خان ساکن بستی اللہ والی نے پولیس کو بتایا کہ غنی مارکیٹ میں رائل کرافٹ کے نام سے دکان بنا رکھی ہے ، اعجاز شاہ ولد محمد یوسف ساکن وزیرآباد نے اس سے چار لاکھ روپے کا سامان خریدا جس کے بدلے میں اس نے دو چیک دیئے ، چیک کیش کرانے کیلئے بھیجے گئے تو وہ ڈس آنر ہوگئے۔ اے ایس آئی محمد حسین بندیال نے مقدمہ درج کر کے نوسر باز اور جعلساز کی تلاش شروع کر دی ہے۔