مصالحتی عدالت نے قصبہ دھیدوال کے پرانے مقدمے میں فریقین کے درمیان راضی نامہ کروادیا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)مصالحتی عدالت چکوال نے قصبہ دھیدوال کے پرانے مقدمے میں فریقین کے درمیان راضی نامہ کروادیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ پروین اختر بنام محمد اصغر مختلف عدالتوں میں کئی سال سے زیر سماعت تھا۔ مصالحتی جج سید نصیر عباس شاہ نے دونوں فریقین کو راضی نامہ کیلئے آمادہ کیا جس کے نتیجہ میں راضی نامہ طے پاگیا اور دونوں فریقین کو عدالتی پے چیدگیوں اور وقت کے ضیاع سے نجات مل گئی۔