پی ٹی آئی نے تحصیل ناظم اور نائب ناظم نوشہرہ کے انتخابات دو تہائی اکثریت سے جیت لیے

منگل 17 اکتوبر 2017 19:17

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے تحصیل ناظم اور نائب ناظم نوشہرہ کے انتخابات دو تہائی سے زائد اکثریت سے جیت لیے۔ اے این پی کو شکست ، پی ٹی آئی کے ناظم کے امیدوار احدخٹک ستائیس ووٹ اور اے این پی کے احسا ن اللہ وزیر نے تین ووٹ حاصل کئے، نائب ناظم کے انتخاب میں فوادعلی خان بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ڈویژن آف ووٹ میں بھی فواد علی خان کو بھی ستائیس ووٹ ملے۔

تحریک انصاف کی اتحادی جماعت جماعت اسلامی نے بھی پی ٹی ائی کے امیدوار کوووٹ دیا جبکہ جے یوآئی ف نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق تحصیل ناظم نوشہرہ اورنائب ناظم نوشہر ہ کے لیے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید خان اور الیکشن افیسر حفیظ الدین کی نگرانی میں تحصیل کونسل ہال نوشہرہ میں انتخاب کرایاگیا۔

(جاری ہے)

الیکشن شیڈول کے مطابق تحصیل ناظم کے لیے پی ٹی آئی کے احد خٹک اوراے این پی کے احسان اللہ وزیر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ تحصیل ناظم کے لیے پی ٹی آئی کے فواد علی خان نے کاغذات جمع کرائے اے این پی کے ممتاز خان بھی نائب ناظم کے امیدوار تھے تاہم احسا ن اللہ وزیر کے مطابق میرے اور ممتازخان کے تجویز کنندہ اور تائید کنند ہ ایک ہی تھے اے این پی کو ایوان میں تین ممبران کی اکثریت حاصل تھی ا س لیے پارٹی نے فیصلہ کیاکہ میں ہی تحصیل ناظم کاامیدوار بنوں اور ایک ہی نشست پرہم الیکشن لڑیں اس لیے ہم نے نائب ناظم کی نشست پر ممتاز ٴْخان کے کاغذات جمع نہیںکرائے دوسے تین بجے تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔

ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید خان کے مطابق تمام کاغذات درست پائے گئے۔ مقررہ وقت پر تین سے چار بجے تک کسی نے کاغذات واپس نہیں لے اورانتخابی عمل شروع کیاتھا۔تحصیل کونسل نوشہرہ کے تیس ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ تمام ممبران نے خفیہ دستخطوں سے اپنے اپنے امیدوار کا ووٹ پول کیا ریٹرنگ افیسر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمشید خان نے نتیجہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈویژ ن اف ووٹ کی بنیاد پر پی ٹی ائی کے احد خٹک نے ستائیس ووٹ حاصل کئے اور اے این پی کے احسان اللہ وزیر صرف تین ووٹ حاصل کرسکے۔

فواد خان بلا مقابلہ نائب ناظم منتخب ہوئے تاہم ڈویژن آف ووٹ میں بھی فواد خان کوستائیس ووٹ ملے ۔ اے این پی نے اپنے ووٹ نہیں ڈالے۔پولنگ کے دوران صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل اورایم پی اے خلیق الرحمن اور ضلع ناظم لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔ نومنتخب تحصیل ناظم احد خٹک نے پی ٹی ائی کی کامیابی پر تحصیل کونسل کے تمام ممبران پی ٹی ائی ، جے یو ائی اور جماعت اسلامی کاشکریہ اداکی تمام فنڈ ز برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوںگے اورخواتین کو بھی برابر کافنڈ دیاجائے گا۔

انھوں نے تحصیل نوشہرہ کو ماڈل تحصیل بننا ان کی اولین ترجیح ہے۔ واضح ہے نومنتخب تحصیل ناظم احدخٹک وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک کے بھتیجے اور ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک کے صاحبزادے ۔