ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کا پولیس سکول نوشہرہ کا دورہ

منگل 17 اکتوبر 2017 19:17

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کوارٹر خیبرپختونخوا محمد اشرف نور نے کہاہے کہ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اوراستدادکار بڑھانے سے پولیس دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے پولیس حب الوطنی اور اپنے ملک سے پیا ر کرنے کاجذبہ پیدا کرکے عوام الناس کی خدمت کریں۔ وہ پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ واحدمحمود سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹر ز خیبر پختونخوا محمد اشرف نورنے BDU کے یا د گارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔ ا ور سکول کا تفصیلی دورہ کرایا گیا اور سکول میں موجود سہولیات سے آگا ہی حاسل کی اس موقع پر بم ڈی فیوز کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھایا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں جدید ٹیکنیک استعمال کیا گیا۔ سکول ڈائریکٹر نے سکول کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹر ز خیبر پختونخو محمد اشرف نورنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے لیے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ آج میں پولیس کے ایسی یونٹ سے مخاطب ہوں ۔ جس نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور عوام میں جو عد م تحفظ پیدا ہوا تھا دوبارہ تحفظ کا احساس دلایا۔

ریاست کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہر شخص کی زندگی اورجان و مال محفوظ کر سکے ۔ اگر ریاست ایسی اقدامات میں ناکام ہو جا ئے تو عوام عد م تحفظ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ تو ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر ہمارا پولیس اور باقی فورسز سپورٹ میں ہوتے ہیں ۔ اس با ت کی بے حد ضرورت ہے کہ پولیس کی استطاعت بڑھائی جائے اور صحیح معنوں میں پروفشنل ہو۔

انھوں پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادا کریں جس سے آپکا ضمیر مطمئن رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخواہ پولیس کے لیے جدید سہولیات سے مزین ٹیکنکل ٹریننگ سکو ل مو جو د ہیں ۔جس سے پولیس کے تربیت یا فتہ آفسران عوام کی بہترین خدمت کرنے کے قابل ہونگے اور موجودہ حالات کے مطابق دہشت گردی اور جرائم پر بہتر انداز میں قابو پانے کے قابل ہونگے

متعلقہ عنوان :