ڈیر ہ اسماعیل خان، قو می وطن پارٹی نے اپنا پانچواں یوم تاسیس شیا ن شا ن طریقے سے منانے کا فیصلہ

منگل 17 اکتوبر 2017 19:17

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) قو می وطن پارٹی نے اپنا پانچواں یوم تاسیس شیا ن شا ن طریقے سے منانے کا فیصلہ کر لیا یو م تاسیس 29 اکتو بر کو پشاور میں منایا جائیگا جس کے لئے صو بہ خیبر پختونخوا ہ میں کاکرنوں نے بھر پور طریقے سے تیاریا ں شروع کر دی ہیں ڈیر ہ اسماعیل خا ن سے قومی وطن پارٹی لائیر فورم کے چیئر مین دمساز خان گنڈہ پور ایڈوکیٹ ، ضلع ڈی آئی خا ن کے چیئر مین خدا بخش بلو چ اور سینئر وائس چیئر مین یعقوب تبسم کی قیادت میں قافلے کی شکل میں پشاور یوم تاسیس کی تقریب میں شامل ہوگا جس کے لئے ضلع بھر میں کارکنوں کو یوم تاسیس کامیاب بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں لایئر فورم کے چیئر مین دمساز گنڈہ پور نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی نے آفتا ب احمد خان شیرپا ئو اور سکندر خان شیر پا ئو کی قیا دت میں مختصر مدت میں سیاست میں اعلیٰ مقام حاصل کر لیا ہے اور آج خیبر پختونخواہ اسمبلی اور پارلیمنٹ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے آئندہ آنیوالے عام انتخا بات مضبوط قوت بن کر ابھر یگی انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی عوام خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس نے صو بہ کی عوا م کی خدمت اور انکے حقوق کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی یہی وجہ ہے کہ آج صو بہ کی عوام کی نظر یں قومی وطن پارٹی پر ہے