گومل یو نیورسٹی اور محکمہ جنگلات میں باہمی معاہدہ جامعہ کی ترقی، خوبصورتی کیلئے گومل یو نیورسٹی کو 30کروڑ سے زائد کا فائدہ ہوگا، ماحول کی خوبصورتی اور گومل یو نیورسٹی کی بہتری ہمیشہ میری ترجیحات میں شامل رہی ، سیکرٹر ی جنگلات

منگل 17 اکتوبر 2017 19:17

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) گومل یو نیورسٹی اور محکمہ جنگلات نے یو نیورسٹی کی ترقی، ماحول کی خوبصورتی کے لیئے باہمی تعاون کے ایک اور معاہدہ پر اتفاق رائے کیا ہے جس سے گومل یو نیورسٹی کو 30کروڑ سے زائد کا فائدہ ہوگا،اس ضمن میں سیکرٹری جنگلات سید نذر حسین شاہ نے گومل یو نیورسٹی کا خصوصی دورہ کیا اور یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور ، رجسٹرار دل نواز خان سے خصوصی ملاقات کی اجلاس میں سیکرٹر ی جنگلات سید نذر حسین شاہ نے کہا کہ ماحول کی خوبصورتی اور گومل یو نیورسٹی کی بہتری ہمیشہ میری ترجیحات میں شامل رہی ہے ، اس موقع پر گومل یو نیورسٹی اور ڈیرہ اسما عیل خان کی مقامی ملوں کی انتظامیہ کے درمیان اجلاس کے انعقاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی مقامی شوگر ملز انتظامیہ اور گومل یو نیورسٹی کے حکام ملاقات کریں گے جس میں انڈسٹری اور ادارہ کے درمیان باہمی تعاون کے امور اورعلمی ترقی کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گومل یو نیورسٹی کی دو ہزار کنال زمین فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردی گئی جس میں تقریبا دو لاکھ تیس ہزار پودے لگائے جائیں گے اور آنے والے تین سالوں میں یونیورسٹی کو تیس کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا اور یہ فائدہ صرف تین سالوں تک نہیں ہوگا بلکہ اس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ، اجلاس میں گومل یو نیورسٹی میں شہد کی تیاری کے حوالے سے مذید بارہ ڈبے بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد یو نیورسٹی میں چوبیس ڈبوں میں شہد تیار کی جائے گی اور منوں کے حساب سے یہ شہد یو نیورسٹی ایکسپورٹ کرے گی جس سے یو نیورسٹی کو مالی فائدہ ہوگا، اجلاس میںیہ بھی طے پایا کہ باہمی ترقی کے منصوبوں کا پی سی ون محکمہ وائلڈ لائف کو جلد ہی جمع کرایا جائے گا، اس موقع پر سیکریٹری جنگلات سید نذر حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیکچر کے موقع پر گومل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار ، اساتذہ اور طلبہ نے جس انداز سے انکا استقبال کیا وہ قابل ستائش ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں یو نیورسٹی انتظامیہ کے وژن اور پالیسئوں کے بہترین اور مثالی نتائج مرتب ہونگے ہم مستقبل میں اس مادر علمی کی تیز اور مثالی ترقی دیکھ رہے ہیں، اس موقع پر گومل یو نیورسٹی انتظامیہ نے یو نیورسٹی کی بہتری کے لیئے سیکریٹری جنگلات سید نذر حسین شاہ کی زاتی دلچسپی اور کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ بلین ٹری پلانٹیشن اور دیگر امور میں جس طرح موجودہ سیکریٹری جنگلات کردار ادا کررہے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔