ڈیرہ اسماعیل خان،اراضی تنازعے پر چرواہے چچا بھتیجے کو 3افراد نے ڈنڈوں سے زخمی کردیا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:16

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اراضی کے تنازعے پر بند کورائی میں بکریاں چرانے والے چچا بھتیجے کو تین افراد نے ڈنڈوں کے وار کر کے زخمی کردیا ،بند کورائی پولیس نے زخمی چچاکی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی میں عصمت اللہ کہاوڑ ولد نازو سکنہ بند کورائی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور میرا بھتیجا لیاقت پرویز نامی شخص کی اراضی میں بکریاں چرارہے تھے کہ ایجاز ،رمضان ،بن یامین آئے اور انہوں نے ڈنڈوں سے ہمیں زدو کوب کیا جس سے ہم زخمی ہوگئے ہمارا ان سے اراضی پر تنازعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :