چارسدہ، قتل واقدام قتل اور شادی شد ہ خاتون کے اغواء کے معاملے کا ڈراپ سین، چچا نے میکے میں زنجیروں سے باندھ کر شوہر سے 10لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ، نہ ماننے پردوسرے شحص کے نکاح میں دینے کی دھمکی دی ، ،چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ کی جس سے چچا خالد جاں بحق ہوگئے، مغوی خاتون شوہر کیساتھ میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے

منگل 17 اکتوبر 2017 19:16

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) قتل ،اقدام قتل اور شادی شد ہ خاتون کے اغواء کا ڈراپ سین، مغوی خاتون شوہر کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش ہو گئے، چچا نے میکے میں زنجیروں سے باندھ کر شوہر سے 10لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں دوسرے شحص کے نکاح میں دینے کی دھمکی دی، وقوعہ کے روز چچا اور چچا زاد بھائیوں نے پھانسی دینے کی کو شش کہ اس اس اثناء شوہر بچوں سمیت پہنچ گئے کہ اس دوران چچا او ر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کی جس سے شوہر کا بھانجا زخمی جبکہ چچا خالد جاں بحق ہو گئے ،بازیاب ہونے والی خاتون اور شوہر کا بچوں سمیت پریس کانفرنس سے خطاب ۔

تفصیلات کے مطابق 12اکتوبر کو ریلوے سٹیشن کالونی چارسدہ میں قتل ، اقدام قتل اور شادی شدہ خاتون کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا، بازیاب ہونے والی خاتون مسماة شبینہ کے شوہر سردارعلی نے اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی اپنے والد کی تیمار داری کیلئے میکے گئی تھی ، کافی دن گزرنے کے بعد 12اکتوبر کو وہ اپنے کم سن بچوں کے ہمراہ بیوی کو لینے سسرال گیا جہا-ں پر بیوی کے چچا خالد اور اس کے بیٹوں نے میری بیوی مسما ة شبینہ کو زنجیروں سے باندھ کر گلے میں پھندا بھی ڈال رکھا تھا ، سردار علی نے مزید کہا کہ بیوی کو اس خالت میں دیکھ میں نے چیخ و پکار شروع کی کہ اس دوران بیوی کے چچا خالد نے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر دس لاکھ روپے نہیں دے سکتے تو آپ کی بیوی کو کسی اور شحص کے نکاح میں دینگے، اس دوران میں اپنی بیوی کو ان سے چڑانے میں کامیاب ہو گیا اور ساتھ لیکر گاڑی میں بیٹھ گئے کہ اس دوران بیوی کے چچا خالد ، بیٹے عمر ،خارث اور سہیل نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں ان کا بھانجا زخمی ہو گیا جبکہ فائرنگ سے خالد جاں بحق ہو گیا جس کی دعویداری عمر ولد خالد نے مجھ اور میرے کمسن بیٹے پر کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بازیاب ہونے والی خاتون مسما ة شبینہ نے شوہر کی تائید کر تے ہوئے کہا کہ چچا خالد آئے روز ان کے شوہرسردار علی سے پیسوں کا تقاضا کر تے تھے اور اکثر و بیشتر ان کے شوہر سردارعلی ان کا مطالبہ پورا کر تے تھے مگر اس دفعہ انہوں نے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں مجھے دوسرے شحص کے نکاح میں دینے کی دھمکی دی ۔

انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ خالد اپنے بیٹے عمر کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے مگر دعویداری ان کے شوہر اور بیٹے پر کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے شوہر کے گھر میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی تھی اور شوہر سے کوئی ناراضگی بھی نہیں تھی ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر موجود سردار علی کے کمسن بچوں نے بھی والدین کی بیانات کی تائید کی اور کہا کہ وقوعہ کے روز وہ والد کے ساتھ ماں کو لینے نانی کے گھر گئے تھے ۔ دونوں میاں بیوی نے وزیر اعلی پرو یز خٹک اور آئی خیبر پختونحوا سے اس حوالے سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔