جماعت اسلامی خیبر ایجنسی کے وفد کا جنیدیہ غفوریہ مدرسہ میں پیر محمد نورالحق سے ملاقات ، موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 19:16

ْلنڈی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) خیبر ایجنسی جماعت اسلامی کے امیر شاہ فیصل افریدی کی قیادت میں ایک وفد نے پشاور جامعہ جنیدیہ غفوریہ میں کارخانوں مدرسہ میں خیبر ایجنسی کے سابق وفاقی وزیر پیر محمد نورالحق قادری کے ساتھ علاقے کے موجودہ صورتحال پر تفصیلی ملاقات ہوئی جماعت اسلامی کے وفدمیں امیر شاہ فیصل افریدی حاجی محمد حسن شینواری ،اول گل افریدی زرغون شاہ افریدی شامل تھے سابق وفاقی وزیر پیر نورلحق قادری نے جماعت اسلامی کے وفد کے ساتھ علاقے کے موجودہ سیاسی صورتحال اور علاقے میں بجلی اور پانی جیسے سنگین صورتحال پر خصوصی بات چیت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے مسائل ہم نے پہلے بھی حکام بالا تک پہنچا دی گئی تھے اور ائندہ بھی علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر فورم پر اواز اٹھائینگے تاکہ علاقے کے عوام کے مشکلات میں کمی اجائے۔

متعلقہ عنوان :