متہ خیل خیبر کا پورا گائوں جماعت اسلامی میں شامل ،جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں گے، شمولیت اختیار کرنیوالوں کا بیان

منگل 17 اکتوبر 2017 19:16

لنڈی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل متہ خیل خیبر کا پورا گائوں جماعت اسلامی میں شامل ہوگیا، جماعت اسلامی کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں گے، جماعت اسلامی کی قوم کی خدمت میں پیش پیش ہے، شمولیت اختیار کرنے والوں کا بیان ، جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے زیر اہتمام خیبر متیٰ خیل کا پورا گائوں جماعت اسلامی میں شامل ہوگیا اس موقع پر گائوں کے مشران حاجی غلام آفریدی ، ماصل خان ، آباد گل، رومان ، گلزمان ، نبی شاہ ، آختر، اعتبار خان ،نجیب اور ابراہیم نے خیبر متیٰ خیل میں اپنے حجرے میں ایک بڑے شمولیتی پروگرام میں جماعت اسلامی کی اندر باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر زرنور آفریدی ، مردا حسین آفریدی اور قاری سید حکیم شنواری بھی موجود تھے زرنور آفریدی نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ جماعت اسلامی فاٹا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر جگہ قبائلی عوام جماعت اسلامی میں جوق درجوق شمولیت اختیار کر کے جماعت اسلامی کی قربانیوں اور خدمت خلق کا اعتراف کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فاٹا سے ایف سی آر کا جنازہ بہت جلد نکالنے کی خوشخبری سنائیں گے اور قبائلی عوام کو دیگر شہریوں کی طرح تمام بنیادی حقوق مل سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :