لنڈیکوتل ، ذہنی مریض کی مبینہ فائرنگ ،بھابی جاں بحق ،کم سن بچی شدید زخمی ہوگی

منگل 17 اکتوبر 2017 19:11

لنڈی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) خیبر ایجنسی کے تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ درگئی میں ذہنی مریض اور نشہ کرنے والالیاقت خان کی مبینہ فائرنگ سے اس کی بھابی جاں بحق ہوگئی جبکہ فائرنگ سے ایک سال کی بچی شدید زخمی ہوگئی ذخمی بچی کو علاج کیلئے لنڈیکوتل ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کو ڈاکٹروں نے تشویش ناک حالت میں پشاور ہسپتال منتقل کر دیا واقعہ کے بعد پولیٹکل انتظامیہ کے خاصہ دار فور س کے جوانوں نے واقعہ میں ملوث ملزم لیاقت خان کو گرفتار کر کے لنڈیکوتل حوالات میں بند کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :