صوابی، معاشرتی برائیوں کے خاتمیکیلئے علماء اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائیں،صوبائی نائب امیرجے یو آئی مولاناعطاء الحق

منگل 17 اکتوبر 2017 19:11

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) جے یو آئی کے صوبائی نائب اورضلعی امیر صوابی مولانا عطاء الحق درویش نے کے معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں علماء کرام کا ایک اہم کردارہے اس لئے کہ اس دورمیں علماء حق اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھادیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ٹوپی میں دینی مدارس کے معلمین کے ایک بڑے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہاکہ طلباء کے دینی تعلیمی کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر تربیت کرنا مدارس کے اساتذہ کا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے اور جہاں بھی معاشرے میں سماجی برائیاں سر اٹھاتاہے تو اس کے تدارک ،میں علماء ہی کردار اداکرسکتاہے ا۔انہوںںے کہاکہ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جس میں دین ،قرآن اورسنت سے پوری طرح روشناس ہونے والے بچے ایک صالح مسلمان کے طور پر سامنے آسکتا ہے اور اس سے ہر مسلمان کا مستفید ہو نا انتہائی ضروری ہے تاکہ دنیا وآخرت دونو ں جہانوںمیں کامیابی حاصل کرسکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جے یوآ،ْی علماء کرام کا ایک پلیٹ فارم ہے اس تحریک نے ہمیشہ دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے عملی کردار اداکیاہے اورآج بھی علماء کرام اس پر کاربند ہے۔انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ فتنے کے اس دورمیں اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کیلئے دینی مدارس پڑھنے کیلئے باقاعدگی سے بھیجا کرے اور یہ والدین کی ذمہ داری ہے تاکہ روزِمحشر سرخروہو ۔