شوکت علی یوسف زئی نے فواد علی نور کوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی، باقاعدہ شمولیت دوستوں کے مشورے سے کریں گے

منگل 17 اکتوبر 2017 19:11

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) شانگلہ ‘تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسف زئی نے پیپلز پارٹی کے پیپلز یوتھ ارگنائزیشن شانگلہ کے سابق چیئرمین فواد علی نور کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی، باقاعدہ شمولیت پارٹی ورکروں ، قریبی دوستوں اورخاندان کے مشورے کے بعد کریں گے، ذرائع کے مطابق شوکت علی یوسف زئی نے گزشتہ روز نورہائوس چکیسر کادورہ کیا جہاں پر انہوں نے چکیسر کے مسائل سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماء اور پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کے سابق چیئرمین فواد علی نورکو تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کیلئے دعوت دی ، تاہم انہوں نے اس موقع پر ان کو باہمی مشور ہ کے بعد اپناموقف ظاہر کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فواد علی نور کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور پیپلز لائر فورم ضلع شانگلہ کے صدر جواد علی نور ایڈووکیٹ کے خاندان سے ہے اور وہ ان کے بڑے بھائی ہیں،یہ خاندان عرصہ دراز سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنمائوں میں شمار ہوتے ہیں تا ہم شوکت علی یوسف زئی کی دعوت کے بعد فواد علی نور کیا فیصلہ کرسکے گا یہ چند روز میں واضح ہوجائیگا۔