باکسر محمد علی کی بیگم خلیلہ علی کاپاکستان سویٹ ہوم اسلا م آباد کا دورہ، انتظامات اورباقی امور کو خوب سرا ہا

زمر د خان نے پاکستان سویٹ ہوم کی طرف سے خلیلہ علی کو شیلڈ پیش کی

منگل 17 اکتوبر 2017 19:01

باکسر محمد علی کی بیگم خلیلہ علی کاپاکستان سویٹ ہوم اسلا م آباد کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) سابقہ ورلڈچمپئن ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کی بیگم خلیلہ علی نے پاکستان سویٹ ہوم اسلا م آباد کا دورہ کیا جس میںپاکستان گریٹ ہوم ،سکول،ہوسٹل،مسجد،میس کے انتظامات اورباقی امور کو خوب سرا ہا ۔ بچوں نے خلیلہ علی کی آمد پر پھولوںکا گل دستہ دے کر استقبال کیا۔ اس موقع پر خلیلہ علی نے کہا کہ زمرد خان کی انتھک محنت اور جدوجہد جو یتیم بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنانے کے لئے کررہے ہیںوہ قابلِ رشک ہے۔

خلیلہ علی نے دورے کے دوران پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچے ایک گل دستے کی مانند ہے۔پاکستان سویٹ ہوم ایک ایسا اچھوتا پروجیکٹ ہے جس کی مثال پاکستان میں ہی کیا دنیا میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

زمرد خان ان بچوں کی جس طرح کفالت اور تعلیم و تربیت کر رہے ہیں اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ میں بہت سے ممالک میں گئی لیکن جو امن اور پر سکون ماحول پاکستان میں دیکھا مجھے اور کہیں نظر نہیں آیا اور جو خوشی پاکستان سویٹ ہوم آنے پر ملی اُسے پوری زندگی بھلا نہیں سکتی۔

اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ رضاکارانہ طور پر پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ رہوںگی۔پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان (ہلا ل امتیاز) نے مہمان خلیلہ علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے انتہائی قیمتی وقت میں سے ان بچوں کے لئے وقت نکال کر پاکستان سویٹ ہوم آئیں اورباکسر محمد علی کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اور مزید کہا باکسر محمد علی نے اپنے کھیل میں ایک ایسا نام بنایا کہ دنیا اُسے برسوں یاد رکھے گی۔ اور اس موقع پر زمر د خان (ہلال امتیاز) نے پاکستان سویٹ ہوم کی طرف سے خلیلہ علی کو شلیڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :