پشاور ہائیکورٹ نے اقلیتی رکن اسمبلی سردار سورن سنگھ کی خالی نشست سے متعلق رٹ پٹیشن میں خیبر پختونخوا حکومت سے دو دن میں جواب طلب کرلیا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پشاور ہائی کورٹ نے اقلیتی رکن اسمبلی سردار سورن سنگھ کی خالی نشست سے متعلق رٹ پیٹیشن میں خیبر پختونخوا حکومت سے دو دن میں جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں اقلیتی رکن سورن سنگھ کی خالی نشست پرحلف برادری نہ کرنے کے حوالے سے دائر رٹ کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی ،درخواست گزار بلدیو کمار کی جانب سے رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرحوم سورن سنگھ کی خالی نشست پراسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر زیادتی کررہے ہیں سورن سنگھ کے بعد خالی نشست پر میری حلف برداری ہونی چاہیئے،عدالت نے سماعت کے دوران صوبائی حکومت سے دو روز میں جواب طلب کرلیا۔