پولیس کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کاجلاس ،اسلام آباد پولیس کی61کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی

منگل 17 اکتوبر 2017 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پولیس کی ڈیپارٹمنیٹل پروموشن کمیٹی کاجلاس ،اجلاس میںاسلام آباد پولیس کی61کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دے دی گئی۔ترقی پانے والے جوانوں کو اپنے اگلے عہدوں پرخوش اخلاقی ،دل لگی ،نیک نیتی اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالدخٹک۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی ہیڈ کواٹرز محمد بن اشرف کی زیر صدارت پولیس لائن ہیڈ کواٹرز میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں 61کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی اس حوالے سے ایس ایس پی ہیڈ کواٹرز محمد بن اشرف نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز میں محمد وسیم،محمد امتیاز،اشتیاق احمد،محمد طیب خان،محمد رضوان،محمد اقبال،محمد عاشق، عبدالحفیظ ،منتظر مہدی،آفتاب احمد ،نوید احمد،لطیف خان،خیرالانعام،عابد مجید ،سلطان صغیر،نوید خان،شہزاد اکرم ،محمد حسینن، گل فرید خان،امتیاز علی،محروس علی شاہ،محمد یعقوب، سمیع اللہ،محمد ابوذر آصف،فرمان بیگ،محمد اسد،انجم نثار،حسن علی شاہ،اجمل قریشی،محمد بن قاسم ،محمد سہیل انور،وحیدالرحمن،خادم حسین،بخت الرحمن،ذکالقاسم،امان اللہ،ظفراللہ خان،ظفر حیات خان،سمیع اللہ خان،نوید اختر،غلام سرور خان،ماسل خان،ممتاز احمد،محمد عرفان،رحمت گل،صادق علی،لیاقت خان،محمد بشارت،حیدرعلی،بشارت رضا،نورولی خان،ذیشان حیدر،شاہد عمران،فیصل ندیم،محمد احسان،مظفر علی،جاوید اقبال،محمد وارث،عمر حیات،ناذیہ گل،ساجد وحید شامل ہیں۔

آئی جی اسلام آباد محمد خالد خٹک نے تمام ترقیاب ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ابھی تمام جوان اگلے عہدوں میں چلے گئے ہیں اور سب کی ذمہ داریاں بھی مزیدبڑھ گئی ہیں ۔ابھی جو آپ کے کندھوں پر ذمہ داری آئی ہے اس سے ہم سب اور خصوصاً عوام الناس بہتری کی امید رکھے گی۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے اگلے عہدوں میں خوش اخلاقی،دل لگی،نیک نیتی اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اسلام آباد کے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے آپ یہ سب کسی ایک شخص کے لئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے کرو۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری طرف سے اور تمام سینئر افسران کی طرف سے آپ سب کو اور آپ کی فیملی بچوں کو مبارکباد ہواوراللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

متعلقہ عنوان :