پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتارکرلیا

منگل 17 اکتوبر 2017 19:00

پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عید گاہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آصف عرف پکوڑا کو گرفتار کیا جس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔

ملزم 2002 میں سیاسی نتظیم کے ساتھ لڑائی میں ملوث ہے جس میں 11 آدمی لقمہ اجل بنے ۔ اس کے علاوہ ملزم بھتہ خوری ، ہوائی فائرنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ کلاکوٹ ، درخشاں اور گڈاپ ٹاؤن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان سلمان عرف مایا ، کبیر عرف چھوٹو اور محمد فاروق کو گرفتار کیا ، جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، ہتھیاروں کی غیر قانونی خریدو فروخت اور منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ بغدادی کلری ، گڈاپ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مزلامن محمد حسن عرف لنگڑا ، نور سلیم ، محمد راشد ، وقار احمد اور یاسر کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان ڈکیتی ، عوام کو لوٹنے اور موبائل فون چھیننے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قاسم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کو رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر شکایات موصول ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کاررروائی کرتے ہوئے ملزم سلیم ابراہیم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم منشیات فروشی میں ملوث ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :