پاکستان نیشنل شپنگ کا رپوریشن کے چیئر مین عارف الٰہی کی گورنر سندھ سے ملاقات

دنیا کی نمایاں کمپنیوں میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن شامل ہے،حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلات کا خاتمہ ضروری ہے ،محمد زبیر

منگل 17 اکتوبر 2017 18:56

پاکستان نیشنل شپنگ کا رپوریشن کے چیئر مین عارف الٰہی کی گورنر سندھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں قدرتی بندگاہ کے باعث تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے تسلسل کے لئے کارگو سروسز کمپنیاں اہم خدمات انجام دے رہی ہیں جن میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن سرفہرست ہے ، وفاقی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے ماتحت کام کرنے والی کمپنی دنیا کی بہترین کمپنیوں میں شامل ہے جو اطمینان بخش طریقہ سے خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں پاکستان نیشنل شپنگ کا رپوریشن(PNSC) کے چیئر مین عارف الٰہی سے ملاقات میں کیا ۔ ملاقات میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ، شپنگ کے مسائل اور حائل رکاوٹوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین عارف الٰہی نے گورنر سندھ کو پی این ایس سی (PNSC)سے متعلق تفصیل سے آگاہ بھی کیا ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ، نئی صنعتوں کے قیام ، نجی سیکٹر کے فعال کردار سے سامان کی نقل وحمل میں اضافہ کے باعث شپنگ کمپنیوں کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے جبکہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے مزید اضافہ یقینی ہے اس ضمن میں حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلات کو فوری ختم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ درآمدات و برآمدات میں اضافہ شپنگ کی کارکردگی پر منحصر ہے ، بروقت سامان کی ترسیل سے مطلوبہ نتائج کا حصول یقینی ہے اس ضمن میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید فعال کرنا ہوگا ،گودام اور سامان رکھنے کے لئے مخصوص جگہ کا تعین اہم ثابت ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی خوشحالی میں سرمایہ کاری ، تجارتی سرگرمیاں اور بر وقت سامان کی نقل وحمل انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اسی لئے صوبہ با الخصوص کراچی میں بندرگاہوں اور صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :