وزیراعلیٰ سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے شاہد آفریدی فائونڈیشن کو 5 کروڑ روپے کا چیک دیا

تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں، نجی شعبہ کو بھی آگے آنا چاہیئے‘شہبازشریف

منگل 17 اکتوبر 2017 18:56

وزیراعلیٰ سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے شاہد آفریدی فائونڈیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے شاہد آفریدی فائونڈیشن کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے شاہد آفریدی فائونڈیشن کو 5 کروڑ روپے کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی ان سیکٹرز میں آگے آنا چاہیئے تاکہ عوام کومزید بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ حکومت اس ضمن میں نجی شعبے کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔ شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں اور پنجاب حکومت کے ان شعبوں میں اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :