قوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کاپہلے سے زیادہ ووٹ لیکر رکن بننا عالمی سطح پربڑی کامیابی ہے،

راجہ محمد ظفرالحق پاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا چوتھی بار رکن بننے پر امریکہ میں تعینات مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو مبارک باد

منگل 17 اکتوبر 2017 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) قائدا یوان سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے پاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا چوتھی بار رکن بننے پر امریکہ میں تعینات مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کاپہلے سے زیادہ ووٹ لیکر رکن بننا عالمی سطح پربڑی کامیابی ہے جس کیلئے پوری قوم، وفاقی حکومت ، وزارت خارجہ امور اور بلخصوص امریکہ میں تعینات مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی مبارکباد کی مستحق ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے کیلئی97ووٹو ں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ عالمی برادری نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 151ووٹ دیئے۔ جس سے پاکستا ن کی تنہائی کا تاثر بھی ختم ہوگیا ۔ پاکستان جنیوا میں انسانی حقوق و دیگر معاملات پر موثر قردار ادا کرسکے گا۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ اتنے زیادہ ممالک کی حمایت باوجود امریکہ اور اس کے حواریوں کی مخالفت ایک تاریخی کامیابی ہے ۔ جس کا فائدہ کشمیر ، فلسطین اور روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے معاملے کو زیادہ موثر طریقے سے حمایت کی جاسکے گی۔