وزیراعلیٰ کامعروف شاعر وادیب ابن انشاء مرحوم کے صاحبزادے رومی انشاء کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 17 اکتوبر 2017 18:53

وزیراعلیٰ کامعروف شاعر وادیب ابن انشاء مرحوم کے صاحبزادے رومی انشاء ..
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف شاعر، ادیب و کالم نگار ابن انشاء مرحوم کے صاحبزادے رومی انشاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔