Live Updates

وزیراعلیٰ سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے شاہد آفریدی فائونڈیشن کیلئے 5 کروڑ روپے کا چیک دیا

تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں، نجی شعبہ کو بھی آگے آنا چاہیئے، شہباز شریف

منگل 17 اکتوبر 2017 18:53

وزیراعلیٰ سے شاہد خان آفریدی کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے شاہد آفریدی فائونڈیشن ..
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں شاہد آفریدی فائونڈیشن کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے شاہد آفریدی فائونڈیشن کو 5 کروڑ روپے کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی ان سیکٹرز میں آگے آنا چاہیئے تاکہ عوام کومزید بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ حکومت اس ضمن میں نجی شعبے کی ہرممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔ شاہد خان آفریدی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں قابل ستائش خدمات سرانجام دی ہیں اور پنجاب حکومت کے ان شعبوں میں اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :