راولپنڈی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں حنیف عبا سی کے خلاف ایفیڈرین کیس کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی

منگل 17 اکتوبر 2017 18:53

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) راولپنڈی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں محمد حنیف عبا سی کے خلاف ایفیڈرین کیس کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔منگل کے روز کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے کی جبکہ سما عت کے دوران حنیف عباسی،ان کے بھائی باسط عباسی سمیت 8 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر اے این ایف سید امتیاز حسین شاہ کا بیان قلمبند کر لیا جس میں انہوںنے کہا ہے کہ 20جولائی 2012 کو اے این ایف ریجنل فورس کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل توقیر زیدی نے مجھے کیس کی تفتیش کے لئے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

میں نے اس کیس کی تفتیش کے دوران زیڈپی 19روٹری مشین برآمدکی ،برآمدگی کا ریکوری میمو بھی موجود ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ یکم جنوری 2012 کو کراچی میں آصف شیخانی سے ریکارڈ طلب کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح میں نے افتخار شیخانی لائسنس ہولڈر پاک ٹریڈر کراچی کو بھی تفتیش میں شامل ہو نے کے لئے طلب کیا ،دونوں میں سے کوئی بھی تفتیش میں شا مل نہیں ہوا۔

تفتیشی افسر امتیاز شاہ نے بتایا ہے کہ ایفیڈرین سے تیار گولیاں عرفات ٹریڈر کراچی بھجوانے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ملزمان کا عدالت میں تاخیر سے پیش ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جج راجہ پرویز اختر نے کہا کہ آخری موقع دے رہا ہوں اگر آئندہ وقت پر پیش نہ ہوئے تو ضمانتیں منسوخ کردوں گا ، آئندہ سماعت پر حنیف عباسی کے وکلاء گواہ پر جرح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :