ایس ایس پی سکھر کے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات

منگل 17 اکتوبر 2017 18:53

سکھر۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ایس ایس پی سکھرا مجد احمد شیخ نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، پولیس ترجمان کیمطابق ایس ایس پی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بائیجی پولیس کی بڑی کارروائی کے دوران دو منشیات فروش گرفتار کر لیے ، کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد بخش اور قمر الدین بلو کو گرفتار کرلیا گیا ملزمان کے قبضہ سے 6 کلو چرس برآمد کر لی گئی مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر نے تمام ایس ایچ اوز افسران کو سختی سے نوٹس کیا ہے کہ کسی بھی تھانے کی حدود سے منشیات فروشی یہ دیگر سماجی برائیوں کی شکایات موصول ہوئیں تو ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔