بجلی کے بل ادا کرنیوالے صارفین کو ناجائز ڈیٹکشن ، اضافی ریڈنگ کے بجلی کے بل جاری کرنے پر اظہار تشویش

منگل 17 اکتوبر 2017 18:50

سکھر۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے سیپکو کی جانب سے بجلی کے بل ادا کرنیوالے صارفین کو ہی ناجائز ڈیٹکشن ، اضافی ریڈنگ کے بجلی کے بل ایک مرتبہ پھر جاری کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اپنے دفتر میں تاجروں اور شہریوں اور سکھر و روہڑی کے صارفین کے وفود سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیپکو انتظامیہ نے ناجائز ڈیٹکشن بلز اور اضافی ریڈنگ کے بل جاری کرنیکا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور بل دررست کرانے کیلئے جانے والے صارفین کے ساتھ سیپکو افسران اور عملے کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیپکو چیف نے متعدد ملاقاتوں میں ہمیں صارفین کو ڈیٹکشن بل جاری نہ کرنے کی یقین دہانیاں کرائیں مگر ان پر عمل نہیں ہوسکا ہے۔

(جاری ہے)

بل درست کرانے کے دوران سیپکو کا عملہ بجلی کاٹنے کیلئے صارفین کے گھروں اور دکانوں پر زبردستی پہنچ کر غیر اخلاقی طرز عمل اختیار کرتا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔ اس موقع پر آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے سرپرست اعلیٰ حاجی صابر، چیئرمین عامر خان غوری،وائس چیئرمین حاجی شفیع عباسی ،صدر عبدالمتین بندھانی،سینئر نائب صدر خواجہ جلیل احمد،جونیئر نائب صدر برکت سولنگی،نائب صدر صابر کپتان ،جنرل سیکریٹری بدر رفیق قریشی،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ملک یعقوب، اور دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :