سکھرپولیس کی شیر محمد کھروس ولیج میں کارروائی ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برامد کی لی گئی

منگل 17 اکتوبر 2017 18:50

سکھر۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)سکھر کی ایئرپورٹ تھانہ پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کی ، شیر محمد کھروس ولیچ کے قریب پولیس نے چھاپہ مارا ،پولیس ترجمان کے مطابق چھاپہ کے دوران دو دن قبل سٹی پوائنٹ سے چوری کی گئی موٹرسائیکل سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا،ایس ایس پی سکھرنے کاروائی پر پولیس پارٹی کیلئے شاباش کا پیغام دیا ہے ۔