پولیس اور رینجرز کا روہڑی اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن

منگل 17 اکتوبر 2017 18:50

پولیس اور رینجرز کا روہڑی اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرچ و کامبنگ ..
سکھر۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پولیس اور رینجرز کیجانب سے نیشنل ایکشن پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے روہڑی اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن کیا گیا، سکھر پولیس کے ترجمان کے مطابق ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، مسافر خانوں، بس اڈوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کی کڑی تلاشی لی گئی سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کس حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کیمطابق شترکہ کامبنگ آپریشن و اسنیپ چیکنگ امن و امان کی کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :