فیصل آباد، ڈاکو حسینہ نے اوکاڑ ہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس لوٹ لی

منگل 17 اکتوبر 2017 18:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈاکو حسینہ نے اوکاڑ ہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس لوٹ لی، مزاحمت پر مسافروں پر تشدد،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سے راولپنڈی جانے والی اے بس نمبری4176میں سواریوں کے بھیس میں سوار ہونے والے خاتون سمیت چار افراد نے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ موڑ جہانگیر کے قریب ڈرائیور اور سو اریوںکو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر نزدیکی لنک روڈ پر لے گئے اور بس میں سوار تمام مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی ،خواتین سے ز یورات اتروا لیے متعدد مسافروں پر مزاحمت کرنے پر تشدد کیا‘اسلم نامی مسافر سے چالیس ہزار ر وپے اور موبائل فون چھین لیا گیا جب کہ بس میں سوار 70سے ز ائد مسافروں سے مبینہ دس لاکھ سے زائد رقم اور بھاری مالیت کے موبائل فون اور طلائی زیورات بھی چھینے گئے واردات کے بعد ڈاکو پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔