سپریم کورٹ کی ہدایات ہیں اسلام آباد کو لائسنس شدہ اشیاء کی فروخت کے لحاظ سے مثالی شہر بنایا جائے ، محمد خالد صدیق
تاجر برادری لائنس شدہ پراڈیکٹس کی فروخت یقینی بنانے کی کوششوں میں تعاون کرے، ڈائریکٹر پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی
منگل 17 اکتوبر 2017 18:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ایسا فول پروف طریقہ کار وضع کرے تا کہ دکانوں پر صرف لائنس شدہ اشیاء دستیاب ہوں جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بھی بہتر فروغ ملے گا، صارفین کو اعلیٰ معیار کی اشیاء دستیاب ہوں گی اور ان کے ادارے کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تاجر برادری کے تحفظات کو دور کرنے اور لائنس شدہ اشیاکی فروخت یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیاء کی فروخت نہ تو کاروباری برادری کے مفاد میں ہے اور نہ ہی صارفین کے مفاد میں لہذا تاجر برادری غیر معیاری مصنوعات کی حوصلہ شکنی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ادارے نے لائنس شدہ ایشیاء کی لسٹ فراہم کرنے کیلئے ایک ایپلی کیشن تیار کی ہے جس کو موبائل فون پر پر ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پی ایس کیو سی اے اور تاجر برادری کے نمائندگان پر مشتمل دو کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ایک کمیٹی مینوفیکچرر ز کے ساتھ کام کرے گی اور دوسری کمیٹی ریٹیلرز کے ساتھ کام کرے گی تا کہ صرف لائنس شدہ ایشاء کی پیداوار اور فروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پی ایس کیو سی اے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے آگاہی سمینارز منعقد کرے گی تا کہ تاجر برادری کو کوالٹی اور معیار کی اہمیت سے بخوبی آگاہ کیا جا سکے اور ان معیارات کو اپنانے میں ان کے ساتھ تعاون کیا جا سکے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ بعض مشہور ریٹیلرز نے مدتوں کی محنت سے اپنا ایک برانڈ نام بنایا ہے لیکن پی ایس کیو سی اے کی جانب سے پولیس کے ہمراہ دکانوں پر چھاپوں سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے لہذا ایسی کاوورائیوں سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری بھی یہی چاہتی ہے کہ دکانوں کو اعلیٰ معیار اور کوالٹی کی اشیاء سپلائی کی جائیں تاہم ان کو تمام لائنس شدہ پراڈیکٹس کی فروخت یقینی بنانے کیلئے کچھ وقت چاہیے کیونکہ فوری طور پر ایسا کرنا ان کیلئے مشکل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دکانوں پر چھاپے مارنے کی بجائے پی ایس کیو سی اے بات چیت کے ذریعے لائنس شدہ اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کی کوشش کرے جس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر نہیں ہو گی اور مطلوبہ مقاصد بھی حاصل ہوں گے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور نائب صدر نثار احمد مرزا نے کہا کہ چیمبر دکانوں پر لائنس شدہ اشیاء کی دستیابی و فروخت کو یقینی بنانے کی کوششوں میں پی ایس کیو سی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا تاہم جبری اقدامات سے گریز کیا جائے۔ ظفربختاوری، محمد اعجاز عباسی، عاطف اکرام شیخ، محمد حسین، خالد چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تاجر برادری کے تحفظات کو دور کرنے اور لائنس شدہ مصنوعات کی دستیابی و فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی مفید تجاویز پیش کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.