کوئی روئے یامذاق اڑائیں ہم نے ظلم کی زنجیریں توڑدی ہیں ،عمران خان

قانون کی حکمرانی،انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے لئے لڑتے رہیں گے ، چیئر پاکستان تحریک انصاف انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ رہ سکتاہے نہ ہی میرٹ کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کرسکتاہے، ،اگلاالیکشن جیت کر اداروں کو ٹھیک ،لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے عوام کی سہولت پر خرچ کریںگے،یونیورسٹی آف ملاکنڈمیں خطاب

منگل 17 اکتوبر 2017 18:48

کوئی روئے یامذاق اڑائیں ہم نے ظلم کی زنجیریں توڑدی ہیں ،عمران خان
تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ کوئی روئے یامذاق اڑائیں ہم نے ظلم کی زنجیریں توڑدی ہیں ،قانون کی حکمرانی،انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے لئے لڑتے رہیں گے کیونکہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ رہ سکتاہے نہ ہی میرٹ کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کرسکتاہے، ،اگلاالیکشن جیت کر اداروں کو ٹھیک جبکہ لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے عوام کی سہولت پر خرچ کریںگے،گزشتہ روز یونیورسٹی آف ملاکنڈمیں لیڈرشپ اور گڈگورننس کے موضوع پر طلبہ کو لیکچر دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یورپ نے ترقی اس لئے کی کہ وہاں حقیقی جمھوریت،میرٹ اور قانون کی بالادستی قائم ہے جبکہ ہمارے ہاں کہلاتی جمھوریت دراصل بادشاہت ہے جس میں عوام کو رعایاسمجھاجاتاہے،انہوں نے کہاکہ ظالم جابر اور بدعنوان حکمرانوں نے سہولیات دینے کے برعکس عوام کو اپاہج بنادیاہے اگر مواقع دیئے جائیں تو غریب کابچہ بھی اپنی صلاحیت کی بنیاد پر اوپر آسکتاہے لیکن عوام کی بدقسمتی یہ ہے کہ ان پر لٹیرے حکمران مسلط ہیں جن کی کرپشن ،شاہ خرچیوں اور ناقص طرز حکمرانی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑاکردیاہے،عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف اور اسحاق ڈار کے بیٹوں نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ان پر دس دس ارب روپے کے مقدمے دائر کئے ہیں جبکہ حد تویہ ہے کرپشن کے الزام پر آصف زردار ی نے بھی ان پر ایک ارب روپے کامقدمہ کیاہوا ہے جو کہ قیامت کی نشانی ہے،اچھی طرز حکمرانی کاذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت نے پولیس کو بااختیاراورعوام کی مددگار بناکر پولیس اصلاحات کے تحت رشوت ،سفارش اور سیاسی مداخلت کاخاتمہ کردیاہے جس سے جرائم اور دہشت گردی میں 70فیصد کمی آگئی ہے جبکہ دوسروں صوبوں میں پولیس کو نفرت کی نظرسے دیکھاجاتاہے اور عوام ان سے خوف محسوس کرتے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاہے کہ مظلوم وہ ہوتاہے جو ہارجاتاہے جبکہ جدوجہد میں مصرف شخص کبھی شکست نہیں کھاتا،انہوں نے کہاکہ نظام بدلنے ،حقیقی جمھوریت لانے، میرٹ، انصاف اورقانون کی بالادستی کے لئے جب تک عوام متحد نہیں ہوں گے سب کچھ اسی طرح چلتارہے گا،انہوں نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس کی مد میں سالانہ 35سوارب روپے اکھٹاکرتاہے مگر ورلڈبنک کی رپورٹ کے مطابق اس میں32سوارب روپے چوری ہوجاتے ہیں ایسے میں معاشی استحکام کیسے آئے گا،انہوں نے کہاکہ جب تک بڑے مچھلیوں پر ہاتھ نہیں ڈالاجاتاکرپشن ختم ہونامشکل ہے،اس سے قبل وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی اور وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رحمت علی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا،مشتاق غنی نے کہاہے کہ ان کی صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح وبہبوداور علاقائی ترقی کے لئے مئوثر اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت اگلے کے نتائج کی روشنی میں وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی اور جس طرح نیاخیبرپختونخوابنایااسی طرح وفاق میں برسراقتدارآکر نیاپاکستان بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :