دالبندین،گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن سب تحصیل یک مچ کے انتخابات مکمل

منگل 17 اکتوبر 2017 18:30

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء)گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن سب تحصیل یک مچ کے انتخابات مکمل گورنمنٹ ہائی سکول یک مچ میں ضلعی صدرنذیر ایجباڈی کی قیادت میں الیکشن کمیٹی قائم ہوا کمیٹی ممبران حاجی لطیف عادل شیردل خان حاجی نبی بخش رمضان بلوچ کی موجودگی میں ایک ہی پینل نے کاغذات جمع کیے جوبلامقابلہ منتخب ہوئے جسمیں صدر کے لیے دادکریم بلوچ جنرل سیکرٹری حافظ رمضان آرگنائزر ر حاجی دستگیرانفارمیشن سیکرٹری عبدالقدیراو سینرنائب صدر حافظ عبدالباری جونیر نائب صدر(خواتین)فنانس حاجی علم ڈپٹی سیکرٹری شاہ فیصل آفس سیکرٹری عبداللہ ڈپٹی آرگنائزر شمس الدین منتخب ہوئے نومنتخب ارکان نے تمام اساتذہ کرام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا انشااللہ جی ٹی اے بی آپکے خدمت اور وقار بلندکر نے کے لیئے ہمیشہ تیار ہے آپ نے جس اعتماد کااظہار کیا کبھی ٹھیس نہیں پہنچاے گی آخر میں میزبان حافظ شیراحمد نئے پینل کواسٹاف کی طرف تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا ۔