ٹی بی موذی مرض مگرقابل علاج ہے ،بروقت تشخیص اورپابندی کے ساتھ علاج کے ذریعے اس سے بآسانی چھٹکاراحاصل کیاجاسکتاہے ،ڈاکٹراعظم بابر

ٹی بی سے متاثرہ مریض مکمل علاج کے لئے اب اپنے ہی علاقے سے مستفیدہوں گے، کوارڈینٹرٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان

منگل 17 اکتوبر 2017 18:29

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) ٹی بی کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوارڈینٹرڈاکٹراعظم بابرنے کہاہے کہ بلاشبہ ٹی بی ایک موذی مرض ہے مگرقابل علاج ہے بروقت تشخیص اورپابندی کے ساتھ علاج کے ذریعے اس سے بآسانی چھٹکاراحاصل کیاجاسکتاہے ،صوبے کے تمام علاقوں میں اس کے علاج کی سہولت یقینی بنائی گئی ہے ،سول ہسپتال سکندرآبادسوراب میں ٹی بی کی تشخیص اورادویات کے حوالے سے تمام سہولیات کامکمل انتظام کیاگیاہے ٹی بی سے متاثرہ مریض مکمل علاج کے لئے اب اپنے ہی علاقے سے مستفیدہوں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی بی کے روک تھام کے حوالے سے سول ہسپتال سوراب میں منعقدہ آگاہی سیمینارسے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرڈی ایچ اوڈسٹرکٹ سکندرآبادسوراب ڈاکٹرعبدالحمیدلہڑی ایڈیشنل ڈی ایچ اوڈاکٹربشیراحمدٹی بی کنترول پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹرڈاکٹرمحمدشریف ایم ایس سول ہسپتال سوراب ڈاکٹرعبدالصمداوردیگرنے بھی خطاب کیا،سیمینارمیں ضلع بھرسے ڈاکٹرز،ڈسپنسرز،ویکسینٹرزاورایل ایچ ویزنے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،اس موقع پرشرکاء کوٹی بی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی ،مرض کی علامات ،تشخیص اورعلاج کے حوالے سے معلومات اورعوام کی رہنمائی کے حوالے سے ہدایات دی گئی ،سیمینارکے مقررین کاکہناتھاکہ ٹی بی ایک جاں لیوامرض ہونے کے باوجوداب قابل علاج بن چکاہے بروقت تشخیص اورپابندی کے ساتھ علاج کی بدولت آسانی کے ساتھ اس موذی مرض سے جان چھڑایاجاسکتاہے ،تین ہفتے سے مسلسل کھانسی اوروزن میں کمی اس کی بنیادی علامات ہیں اس صورت میں فوراًقریبی سنٹرسے اپنے بلغم کی ٹیسٹ کرواکرحکومت کی جانب سے مہیاکردہ مفت ادویا ت کے زریعے اس کابروقت علاج شروع کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال سوراب میں ٹی بی کی تشخیص اورادویات کامکمل انتظام موجودہے ملحقہ علاقوں کے متاثرہ مریضوں کواب دوسرے شہروں میں تکالیف اٹھانے کے بجائے یہاں سے استفادہ کرناچاہئے اس موقع پردیہی علاقوں کے مراکزصحت کے عملہ کوہدایت کی گئی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹی بی سے متعلق لوگوں کوآگاہی دیکرتشخیص اورعلا ج سے متعلق ان کی رہنمائی کریں تاکہ اس موذی مرض کاخاتمہ ممکن ہو۔

متعلقہ عنوان :