پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ملازمین تاحال مستقلی سے محروم ہیں، شاہ فیصل محمد حسنی

صوبائی اسمبلی میں مستقلی کے حوالے سے قرارداد پر تاحال قائمہ کمیٹی نے کوئی عملدرآمد نہیں کیا، صحافیوں سے گفتگو

منگل 17 اکتوبر 2017 18:29

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پی پی ایچ آئی ایمپلائز یونین بلوچستان کے صوبائی صدر شاہ فیصل محمد حسنی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کے ملازمین تاحال مستقلی سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

پی پی ایچ آئی کے ملازمین پچھلے گیارہ سالوں سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور انکی تنخواہیں مہنگائی کے اس دور میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہیںاور نہ ہی پی پی ایچ آئی کے ملازمین کو پروموشن دیا جاتا ہے صوبائی اسمبلی میں مستقلی کے حوالے سے قرارداد پر تاحال قائمہ کمیٹی نے کوئی عملدرآمد نہیں کیا۔

ماضی میں حکومت بلوچستان نے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا۔ہم صوبائی حکومت بلوچستان،وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، چیف سیکریٹری بلوچستان اور سیکریٹری صحت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ پی پی ایچ آئی کے ملازمین کوجلد سے جلد مستقل کرکے احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :