ناجائزاثاثہ جات کیس کی سماعت کمشنرآفس کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا

منگل 17 اکتوبر 2017 18:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) کوئٹہ کی احتساب عدالت میں ناجائزاثاثہ جات کیس کی سماعت کمشنرآفس کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کی احتساب عدالت ون میں ناجائزاثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،کیس میں گرفتار کمشنرآفس کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق کو عدالت میں پیش کیاگیا، کیس کے سلسلے کاایک گواہ بھی پیش کیاگیادوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ نیب نے ابھی تک کیس کا ریفرنس کیوں جمع نہیں کرایاجس پر پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہمیں ریفرنس جمع کرانے میں کچھ مہلت درکار ہے،عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ کیس کی تحقیقات مکمل کر کے جلد ریفرنس جمع کروایا جائے کاروائی کے بعد طلعت اسحاق کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا اور کیس کی سماعت 25اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :