احتساب عدالت نے بلوچستان میں شعبہ قلب کے مریضوں کیلئے خریدے گئے سٹنٹس میں خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو مزید 7روزہ ریما نڈ پر نیب کے حوالے کردیا

منگل 17 اکتوبر 2017 18:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت نے بلوچستان میں شعبہ قلب کے مریضوں کے لئے خریدے گئے سٹنٹس میں خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو مزید 7روزہ ریما نڈ پر نیب کے حوالے کردیا ،امراض قلب کے مریضوں کے لئے خرید ے گئے اسٹنٹس میں خرد برد کر نے کے کیس کی سماعت احتساب عدالت میں دوران سماعت کیس میں گرفتار ملزمان ایم ایس ڈی بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد یوسف بزنجو، سٹنٹس فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر ڈاکٹر محمد نوشیرواں یار خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر احمد علی اسلم احتساب عدالت میں پیش کیا ،نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزمان کو مزید 7روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر تے ہوئے ملزما ن مزید 7 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور کیس کی سماعت23 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :