وزیراعلی خیبرپختونخوا کاسابق چیف جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں کی وفات پراظہارتعزیت

منگل 17 اکتوبر 2017 18:28

وزیراعلی خیبرپختونخوا کاسابق چیف جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں کی وفات پراظہارتعزیت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے ملک میں قانون اور انصاف کی بالادستی کیلئے گرانقدر خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :