پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.023 بلین روپے کے سودے

منگل 17 اکتوبر 2017 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.023 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.037 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.023 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 9028 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.683 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 860.255 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 854.123 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 188.735 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 116.112 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 163.090 ملین روپے، ڈی جے آئی اے کے سودوں کی مالیت 33.755 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 30.691 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 21.890 ملین روپے، ایس این پی 500 کے سودوں کی مالیت 15.351 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.859 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :