روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 100 روپے اور 6 ہزار 537 روپے پر بند

منگل 17 اکتوبر 2017 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 100 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 537 روپے پر برقرار رہے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 245 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 692 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ء کی 41 ہزار 400 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 900 روپے سے 6 ہزار 300 روپے فی من رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹنڈوآدم کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 5 ہزار 900 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح خیرپور کی روئی کی 2 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 150 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈھرکی کی روئی کی 1 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 200 روپے سے 6 ہزار 300 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ راجن پور کی روئی کی 2 ہزار 200 گھانٹھوں کے سودے 6 ہزار 200 روپے سے 6 ہزار 250 روپے فی من رہے۔