پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 66.43 پوائنٹس کی کمی سے 40724.96 پوائنٹس پر بند

منگل 17 اکتوبر 2017 18:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 66.43 پوائنٹس کی کمی سے 40724.96 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 31 ارب 79 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار 711 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 3 ارب 69 کروڑ 59 لاکھ 31 ہزار 206 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 20 لاکھ 38 ہزار 510 حصص کی تیزی رہی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 66.43 پوائنٹس کی کمی سے 40724.96 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 35.69 پوائنٹس کی مندی سے 20679.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 104.08 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 141.68 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

حصص کی خرید و فرخت میں اتار چرھائو کے باعث بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 68.74 پوائنٹس کی مندی سے 15328.14 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 217.26 پوائنٹس کی تیزی سے 18163.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 8.16 پوائنٹس کی کمی سے 20276.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 389 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 147 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 226 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی، 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی خیبر ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 58.96 روپے کے اضافے سے 1238.19 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح انڈس موٹر کمپنی ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 37.80 روپے کی تیزی سے 1773.90 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 127.80 روپے کی مندی سے 12500 روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی 77.49 روپے کی کمی سے 1472.50 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار عائشہ اسٹیل مل کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 51 لاکھ 77 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 17.05 روپے سے شروع ہو کر 18.16 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 10 لاکھ 44 ہزار حصص کے سودے 34.49 روپے سے شروع ہو کر 33.43 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 16 کروڑ 68 لاکھ 37 ہزار 620 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 71 کروڑ 76 لاکھ 29 ہزار 149 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 63 ارب 73 کروڑ 67 لاکھ 37 ہزار 520 روپے سے کم ہو کر 84 کھرب 31 ارب 93 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 809 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 29 لاکھ 25 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔