بھارتی فوج کی ایل اوسی پر شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ،ایک شہری زخمی

فائرنگ سے زخمی شہری ہسپتال منتقل،پاک فوج کا بھارتی فائرنگ کا منہ توڑجواب،دشمن کی توپیں خاموش کروادیں،پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 اکتوبر 2017 18:09

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ،ایک شہری زخمی
راولاکوٹ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اکتوبر2017ء ) : بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی کاسلسلہ بدستورجاری ہے،عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے درندگی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک بارپھرشہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فوج نے ایل اوسی پربٹل سیکٹرمیں شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کردی۔جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ زخمی شہری کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑجواب دے کردشمن کی توپیں خاموش کروادیں۔